نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور وزیرِ اعظم شہباز شریف ،چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستانی عوام کی جانب سے سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں 14 قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ ، ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہارِ تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور وزیرِ اعظم شہباز شریف ،چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستانی عوام کی جانب سے سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں 14 قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل نے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ کا شکریہ ادا کیا اور برادرانہ جذبے کو سراہا۔دونوں رہنماؤں نے خطے میں حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور ابھرتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ’’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت ‘‘ کے تحت خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
شہزادہ فیصل نے یہ بھی بتایا کہ وہ باہمی طور پر موزوں تاریخوں پر جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کا نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار نے خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ دورہ جلد عملی شکل اختیار کرے گا۔








