ایشین گیمز میں ہاکی کے ایونٹ کے سیمی فائنل مقابلے 4 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے

167
ایشین گیمز ، خواتین کے کبڈی ایونٹ میں بھارت اور تائیوان فائنل میں پہنچ گئے

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):چین کے شہر ہینگزو میں جاری ایشین گیمز میں ہاکی کے ایونٹ کے سیمی فائنل مقابلے 4 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ 6 اکتوبر کو تیسری پوزیشن اور فائنل میچ کھیلا جائے گا۔ ایشین گیمز ہاکی مقابلوں میں بارہ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان سمیت انڈیا، جاپان، بنگلہ دیش، سنگا پور اور ازبکستان کی ٹیمیں پول اے میں شامل ہیں جبکہ کوریا ، ملائشیا، چائینہ، عمان، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کی ٹیمیں پول بی میں شامل ہیں۔