ایشین گیمز والی بال ،پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں منگل کو آمنے سامنے ہوں گی

220
والی بال

اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):چین کے شہر ہینگزو میں جاری ایشین گیمز میں والی بال کے ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ کل منگل کو کھیلا جائے گا۔

ایشین گیمز میں والی بال کا ایونٹ 26 ستمبر تک جاری رہےگا اور قومی ٹیم کے کھلاڑی 28 ستمبر کو واپس وطن پہنچیں گے۔یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم کو ایونٹ کے ابتدائی میچ میں قطر کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا۔