ایشین گیمز :پاکستانی باکسر سمامہ حمان تاجکستان کے باکسر کے خلاف منگل کو میدان میں اتریں گے

پاکستانی باکسر سمامہ حمان جاپان میں جاری ایشین گیمز کے باکسنگ کے ایونٹ میں تاجکستان کے باکسرصوفی جنان معراج کے خلاف (کل) منگل کو میدان میں اتریں گے

اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):پاکستانی باکسر سمامہ حمان جاپان میں جاری ایشین گیمز کے باکسنگ کے ایونٹ میں تاجکستان کے باکسرصوفی جنان معراج کے خلاف (کل) منگل کو میدان میں اتریں گے۔ گزشتہ روز پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) ناصر اعجاز تنگ نے بتایا کہ جاپان میں جاری ایشین گیمز میں چار پاکستانی باکسرز حصہ لے رہے ہیں جن میں دو مرد اور دوخواتین باکسرز شامل ہیں۔

مردوں کی ویٹ کیٹگریز میں سمامہ رحمان 55 کلو گرام اور عرفان خان 92 کلوگرام کے مقابلوں میں جبکہ خواتین کی ویٹ کیٹگریز میں فاطمہ زہرہ 60 کلوگرام اور ماریہ رند 51 کلوگرام مقابلوں میں حصہ لیں گی۔ ان باکسرز کے ہمراہ کوچنگ کے فرائض محمد طارق صدیقی(پاکستان واپڈا) اور محمد لیاقت مغل (پاکستان نیوی) انجام دے رہے ہیں۔ایشین گیمز میں باکسنگ کا ایونٹ 21 ستمبر سے 2 اکتوبر تک جاری رہے گا۔