بھارتی ریاست میزورم کے ضلع کولاسب کے علاقے بوالپوائی میں لوگوں کے ایک گروہ نے بھارتی فوج کی آسام رجمنٹ کے 29سالہ اہلکار کووحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا
نئی دہلی، آسام رجمنٹ کااہلکارلوگوں کے وحشیانہ تشدد سے ہلاک

مزید خبریں
نئی دہلی ۔21ستمبر (اے پی پی):بھارتی ریاست میزورم کے ضلع کولاسب کے علاقے بوالپوائی میں لوگوں کے ایک گروہ نے بھارتی فوج کی آسام رجمنٹ کے 29سالہ اہلکار کووحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ بوالپوئی کافی بورڈ کے مقام پر ہونے والے ایک تصادم کے دوران پیش آیا۔
آسام رجمنٹ کا اہلکار زکریا چھٹی پر گھر واپس آ رہا تھا اوراسے ‘لینگپوئی’ ہوائی اڈے پر ایک دوست لینے آیا تھا ۔واپسی کے سفر کے دوران مبینہ طور پر ان کی کچھ لوگوں کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی ۔ اس واقعے کے دوران زکریا شدید زخمی ہو گیا اور بعد ازاں دم توڑ گیا۔ زکریا 2017میں بھارتی فوج میں بھرتی ہونے کے بعد سے آسام رجمنٹ میں خدمات انجام دے رہا تھا۔







