ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ، پاکستان نے چین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا

167
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ، پاکستان نے چین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے چین کو 2-1 گول سے شکست دے دی، عبدالحنان شاہد کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

بھارت کے شہر چنائی میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں پاکستان کی جانب سے 20 ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے محمد سفیان خان نے ، 39 ویں منٹ میں افراز نے فیلڈ گول سکور کیا جبکہ چین کی جانب سے 33 ویں منٹ میں جسہینگ نے گول سکور کیا۔

پاکستان اپنا پانچواں میچ 9 اگست کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔