ایف آئی ایچ مینز نیشن ہاکی کپ،جاپان نے پاکستان کو تین کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی

195
بھارت کی مسلسل تیسری فتح ،ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں ملائیشیا کو 1-8 گول سے ہرا دیا
بھارت کی مسلسل تیسری فتح ،ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں ملائیشیا کو 1-8 گول سے ہرا دیا

کراچی۔3دسمبر (اے پی پی):ایف آئی ایچ مینز نیشن ہاکی کپ میں پانچویں و آٹھویں پوزیشن کیلئے کھیلے میچ میںجاپان نے پاکستان کو تین کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ہفتہ کو یہاں جاری تفصیلات کے مطابق سائوتھ افریقہ میں جاری ایف آئی ایچ مینز نیشن ہاکی کپ میں پانچویں و آٹھویں پوزیشن کیلئے پاکستان اور جاپان کے مابین میچ کھیلا گیا۔

مذکورہ میچ میں جاپان نے پاکستان کو تین کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔ جاپان کی جانب سے پہلا گول27ویں منٹ میں کین، دوسرا گول 47ویں منٹ میں کوسی اور تیسرا گوال54ویں منٹ میں کنٹارو نے ا سکور کیاجبکہ پاکستان کی جانب سے واحد گول رومان نے 48ویں منٹ میں اسکور کیا۔