آئیگا سوئیٹک اور امندا انیسمووا ومبلڈن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئیں، ٹاپ سیڈڈ آرینا سبالینکا کا سفر سیمی فائنل میں تمام

لندن۔11جولائی (اے پی پی):پولینڈ کی ٹینس سٹار ، پانچ گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح اور میگا ایونٹ کی ایٹتھ سیڈڈ آئیگا سوئیٹک اور امریکی ٹینس سٹار امندا انیسمووا اپنی فتوحا ت کو برقرار رکھتے ہوئےومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ بیلاروس کی ٹاپ سیڈڈ ٹینس سٹار اور تین گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح آرینا سبالینکا اور 28 سالہ سوئٹزرلینڈ کی ٹینس سٹار …

لندن۔11جولائی (اے پی پی):پولینڈ کی ٹینس سٹار ، پانچ گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح اور میگا ایونٹ کی ایٹتھ سیڈڈ آئیگا سوئیٹک اور امریکی ٹینس سٹار امندا انیسمووا اپنی فتوحا ت کو برقرار رکھتے ہوئےومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ بیلاروس کی ٹاپ سیڈڈ ٹینس سٹار اور تین گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح آرینا سبالینکا اور 28 سالہ سوئٹزرلینڈ کی ٹینس سٹار بیلنڈا بینسک خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں ہارکر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

23 سالہ امریکی ٹینس سٹار امندا انیسمووا نے پہلی مرتبہ میگا ایونٹ کے فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے آل انگلینڈ لان ٹینس اور کروکٹ کلب کے گراس کورٹ پر جاری ہے ،جس میں شائقین ٹینس کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل رائونڈ میچ میں پولینڈ کی ٹینس سٹار آئیگا سوئیٹک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف 28 سالہ سوئٹزرلینڈ کی ٹینس سٹار بیلنڈا بینسک کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 0-6سے شکست دے کر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔میگا ایونٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں 23 سالہ امریکی ٹینس سٹار امندا انیسمووا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے27 سالہ بیلاروس کی ٹاپ سیڈڈ ٹینس سٹار اور تین گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح آرینا سبالینکا کو 4-6، 6-4 اور 4-6سے نہ صرف شکست دی بلکہ پہلی مرتبہ میگا ایونٹ کے فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

مزید خبریں