پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 15 سے 30 اگست 2026 تک نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹیلوین اور بیلجیم میں ہونے والے ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 20 رکنی قومی سکواڈ اور ٹیم مینجمنٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 کیلئے 20 رکنی قومی سکواڈ اور ٹیم مینجمنٹ کا اعلان
لاہور۔5اگست (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 15 سے 30 اگست 2026 تک نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹیلوین اور بیلجیم میں ہونے والے ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 20 رکنی قومی سکواڈ اور ٹیم مینجمنٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
ترجمان پی ایچ ایف کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد قومی ٹیم دنیا کے سب سے بڑے ہاکی ایونٹ میں شرکت کے لیے تیار ہے، جبکہ اعلان کردہ سکواڈ میں تجربہ کار بین الاقوامی کھلاڑیوں اور ابھرتے ہوئے نوجوان ٹیلنٹ کا متوازن امتزاج شامل کیا گیا ہے۔قومی سکواڈ میں وقار، محمد عبداللہ، محمد سفیان خان، معین شکیل، عبدالوحید اشرف رانا، عبدالحنان شاہد، زکریا حیات، ارشد لیاقت، عدیل لطیف، احمد ندیم، غضنفر علی، عماد شکیل بٹ، محمد حماد الدین انجم، رحمان عبدال، افراز، عمر مصطفی، ابو بکر محمود، علی رضا، عبدالمتان اور محمد عماد شامل ہیں، جبکہ گول کیپرز کے طور پر وقار اور علی رضا کو منتخب کیا گیا ہے۔ٹیم مینجمنٹ میں محمد اویس قرنی ٹیم مینیجر، باب جوہان ویلڈہوف (نیدرلینڈز) 5 کوچ، کرسٹوفر جان بوون (گریٹ برطانیہ) اور عدنان ذاکر اسسٹنٹ کوچز جبکہ اشرف سلطان ویڈیو ٹیکنیشن کے فرائض انجام دیں گے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے اعلان کردہ سکواڈ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔









