کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاکی ہدایت پر تینوں اضلاع لسبیلہ، آواران اور حب میں آج یومِ استحصالِ کشمیرکے موقع پرتعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی مظالم اجاگر کرنے کےلئےخصوصی پروگرامزمنعقد کئے جارہے ہیں ۔
لسبیلہ، آواران اور حب میں آج یومِ استحصالِ کشمیرکے پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 05 اگست (اے پی پی):کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاکی ہدایت پر تینوں اضلاع لسبیلہ، آواران اور حب میں آج یومِ استحصالِ کشمیرکے موقع پرتعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی مظالم اجاگر کرنے کےلئےخصوصی پروگرامزمنعقد کئے جارہے ہیں ۔
پرچم کشائی کی تقریبات کے موقع پر جموں وکشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت اور بھارتی اقدام کےخلاف صبح کے وقت ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی سرکاری سکولوں میں آگاہی پروگرامز، سیمینارز،کوئزمقابلوں، ٹیبلوز اور تقریری مقابلوں کاانعقاد جاری ہے۔ کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطا نے کہا کہ یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ڈویژن بھر میں کشمیر کاز،حقِ خودارادیت اور بھارتی غاصبانہ پالیسیوں پرمباحثے اورطلباکےمابین تقریری مقابلے منعقدکروائے جارہے ہیں۔نتظامیہ کی زیرنگرانی سرکاری سطح پر سیاسی و سماجی شخصیات کی قیادت میں یکجہتی واک کی کااہتمام کیاجارہا ہے تاکہ دنیا کوباورکرایا جائے کہ پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح لسبیلہ ڈویژن(بلوچستان) کے عوام بھی کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں۔







