پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم سری لنکا کا دورہ مکمل ہونے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم سری لنکا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئی۔

کولمبو۔5اگست (اے پی پی):پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم سری لنکا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئی۔

ٹیم کی کھلاڑی اور آفیشلز کولمبو سے دبئی پہنچیں گے، جہاں سے وہ اپنے اپنے شہروں کے لیے روانہ ہوں گے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے دور سری لنکا کے دوران 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی۔ ون ڈے سیریز میں سری لنکا نے فیصلہ کن تیسرے میچ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز 1-2 سے اپنے نام کی، جبکہ ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی سری لنکا نے ابتدائی دو میچ جیت کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کی۔ پاکستان نے ٹی ٹونٹی سیریز کا آخری میچ جیت کر کلین سوئپ شکست سے بچا ئوکیا۔سیریز کے اختتام پر قومی سکواڈ نے کولمبو سے واپسی کا سفر شروع کر دیا ہے، جبکہ دبئی میں مختصر قیام کے بعد تمام کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوں گے۔

مزید خبریں