ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی، بھارت نے پاکستان کو 4-0 گولز سے ہرا دیا

ایمسٹرڈیم۔ 23 جون (اے پی پی) ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں بھارت نے پاکستان کو 4-0 گولز سے ہرا دیا۔ ہفتہ کو ہالینڈ میں شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوا، بھارت نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کو 4-0 گولز سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا، پہلے ہاف کے 26ویں منٹس میں …

ایمسٹرڈیم۔ 23 جون (اے پی پی) ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں بھارت نے پاکستان کو 4-0 گولز سے ہرا دیا۔ ہفتہ کو ہالینڈ میں شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوا، بھارت نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کو 4-0 گولز سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا، پہلے ہاف کے 26ویں منٹس میں بھارتی کھلاڑی رامندیپ سنگھ نے شاندار فیلڈ گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی، بھارت نے آخری کوارٹر میں یکے بعد دیگرے تین گولز کر کے گرین شرٹس کے خلاف 4-0 گولز سے کامیابی حاصل کی، 54ویں منٹس میں دلپریت سنگھ، 57ویں منٹس میں مندیپ سنگھ جبکہ لالت نے آخری منٹ میں گول کر کے ٹیم کی فتح میں کردار ادا کیا۔