ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ کی کارروائی سے گروہ بے نقاب ہوگیا

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ کی کارروائی سے گروہ بے نقاب ہوگیا ۔ہفتہ کو ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب سے آنے والے 4مسافروں کوسیالکوٹ ائیرپورٹ پر روکا۔مسافروں میں شاہنواز، شازیہ بی بی، سونیا اور فرزانہ بی بی شامل ہیں۔ مسافروں کا تعلق اسلام آباد سے ہے،مشکوک سفری ریکارڈ پر امیگریشن کے دوران نشاندہی کی۔ابتدائی تفتیش میں منظم بھیک …

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ کی کارروائی سے گروہ بے نقاب ہوگیا ۔ہفتہ کو ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب سے آنے والے 4مسافروں کوسیالکوٹ ائیرپورٹ پر روکا۔مسافروں میں شاہنواز، شازیہ بی بی، سونیا اور فرزانہ بی بی شامل ہیں۔ مسافروں کا تعلق اسلام آباد سے ہے،مشکوک سفری ریکارڈ پر امیگریشن کے دوران نشاندہی کی۔ابتدائی تفتیش میں منظم بھیک مانگنے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا۔ملزمان عمرہ ویزوں پر سعودی عرب گئے تھے۔

ایجنٹ محمد صدیق اکبر نے بھیک منگوانے کے لیے بیرون ملک بھجوایا،ایجنٹ نے فی کس 2 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کیے۔۔ اہم انکشاف میں معلوم ہوا کہ رقم بھیک مانگ کر ادا کی گئی، ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا۔ ایجنٹ کی گرفتاری کے لیے سعودی سفارتخانے سے رابطہ کیا جائے گا۔سعودی عرب میں منظم بھکاری نیٹ ورک کے خلاف کارروائی جاری ہے۔امیگریشن حکام کی بروقت کارروائی سے گروہ بے نقاب ہو گیا۔