سیالكوٹ۔ 13 ستمبر (اے پی پی):ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ائرپورٹ پر بڑی کارروائی کرکے پنجاب پولیس کو مطلوب ملزم سمیت 5 افراد کوگرفتارکرلیا ہے۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق سیالکوٹ ائیر پورٹ پر ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران 5 افراد سمیت جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث ایجنٹ بھی شامل ہے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت خرم سجاد، آصف علی، اویس علی، حمزہ فاروق اور انور حیدر کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزم خرم سجاد نے فلائٹ نمبر ایف زیڈ338 کے ذریعے دبئی فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا، ملزم کے خلاف دہشتگردی اور دیگر دفعات کے تحت سیالکوٹ کے علاقہ تھانہ پھلورہ میں مقدمہ درج تھا،
ملزم2023 سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا اورملزم کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل تھا،ایک اور کارروائی میں باکو جانے والے 3 مسافروں کو ایجنٹ سمیت گرفتار کیا گیا ہے ،ملزم آصف علی، اویس علی اور حمزہ فاروق سٹڈی ویزے پر باکو جا رہا تھا ،ملزمان کی نشاندہی پر جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث ایجنٹ کو ائیرپورٹ سے گرفتارکیاگیا،
ملزم نے بیرون ملک جانے والے ملزمان کو جعلی تعلیمی ڈگریاں بنوا کر دیں،ملزم نے بیرون ملک ملازمت کے نام پر فی کس 8 لاکھ روپے وصول کئے اورملزم نے رقم وصول کرنے کے بعد جعلی ڈگریوں کی آڑ میں سٹڈی ویزے مہیا کئے۔ترجمان کے مطابق ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیاہے۔