ایف آئی اے اور نایاب لیب اینڈ ڈائیگناسٹک کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

138
F.I.A
F.I.A

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) اور نایاب لیب اینڈ ڈائیگناسٹک کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر بدھ کو دستخط کر دیئے گئے ۔ شراکتداری کے اس معاہدے کے بعد نایاب لیب اینڈڈائیگناسٹک ایف آئی اے ملازمین کو فیس کی مد میں رعایت دے گی ۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق اس مفاہمتی یاداشت کے مطابق نایاب لیب ملک بھر میں ایف آئی اے ملازمین کو پیتھالوجی پر 42 فیصد اور ریڈیالوجی پر 27 فیصد ڈسکائونٹ دے گی ۔ شراکت داری کا مقصد ایف آئی اے کے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کو فروغ دینا ہے تاکہ رعایتی نرخوں پر ضروری صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی میں اضافہ کیا جاسکے۔