ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد نے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا

166

اسلام آباد۔26جولائی (اے پی پی):ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد نے قابل اعتراض تصاویر کے ذریعے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ملزم حاصل محمد کو چھاپہ مار کارروائی میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ،

ملزم کے پاس متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر تھیں ، ملزم مذکورہ تصاویر کی بناء پر متاثرہ خاتون کو بلیک میل اور ہراساں کرنے میں ملوث رہا۔

ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے جرم میں استعمال ہونے والے موبائل فون اور دیگر ڈیوائسز برآمد کر لی گئیں اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔