ایف آئی اے فیصل آباد نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا

ایف آئی اے فیصل آباد نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔حکام نے بتایا کہ انسانی اسمگلرز اور ایجنٹس کے خلاف کارروائی کے دوران ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ساہیوال نے کارروائی کرکے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم ناصر ولد افضل کو گرفتار کرلیا

فیصل آباد۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):ایف آئی اے فیصل آباد نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔حکام نے بتایا کہ انسانی اسمگلرز اور ایجنٹس کے خلاف کارروائی کے دوران ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ساہیوال نے کارروائی کرکے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم ناصر ولد افضل کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ساہیوال نے الفضل ٹریولز اینڈ ٹورز، جہاز گراؤنڈ ساہیوال پر چھاپہ مار کر ملزم محمد ناصر ولد محمد افضل، ساکن ساہیوال کو گرفتار کیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 22/2026 بجرم دفعات 17/22 امیگریشن آرڈیننس 1979، معہ دفعہ 6 پاسپورٹ ایکٹ 1974 درج ہے۔

ملزم کے دفتر کی تلاشی کے دوران ایک موبائل فون، دو پاسپورٹس، ادارے کے لیٹر ہیڈ اور مہر، سفری دستاویزات، درخواستیں، معاہدے اور دیگر متعلقہ ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا۔ موبائل فون سے بیرونِ ملک روزگار کے ویزوں سے متعلق دستاویزات، پاسپورٹس، ادائیگیوں کا ریکارڈ، رسیدیں اور واٹس ایپ چیٹس بھی برآمد ہوئیں۔ ملزم کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔