ٹریفک پولیس کی رکشہ ڈرائیورز میں آگاہی مہم جاری

سٹی ٹریفک پولیس ملتان کے ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے سموگ کی روک تھام اور روڈ سیفٹی کے سلسلے میں خصوصی آگاہی مہم جاری ہے۔اس سلسلے میں ابدالی روڈ پر رکشہ ڈرائیورز کے لیے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں انہیں ٹریفک قوانین اور محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں سے آگاہ کیا گیا

ملتان۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):سٹی ٹریفک پولیس ملتان کے ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے سموگ کی روک تھام اور روڈ سیفٹی کے سلسلے میں خصوصی آگاہی مہم جاری ہے۔اس سلسلے میں ابدالی روڈ پر رکشہ ڈرائیورز کے لیے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں انہیں ٹریفک قوانین اور محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں سے آگاہ کیا گیا۔ ایجوکیشن یونٹ کے ممبر حیدر گردیزی نے ڈرائیورز کو رکشہ جات کی بروقت ٹیوننگ، ہیڈ لائٹس اور بیک لائٹس درست رکھنے کی ہدایت کی۔

انہیں لین ڈسپلن کی پابندی، بار بار لین تبدیل کرنے سے گریز اور رکشہ و موٹر سائیکل انتہائی بائیں لین میں چلانے کی تلقین بھی کی گئی۔ڈرائیورز کو اوورٹیکنگ کے دوران سائیڈ ویو مررز اور انڈیکیٹرز کے استعمال کی ہدایت کی گئی۔اس موقع پر رکشہ جات کی بیک سائڈ پر ریفلیکٹر اسٹیکرز لگائے گئے جبکہ ڈرائیورز میں روڈ سیفٹی پمفلٹس اور بروشرز بھی تقسیم کیے گئے۔