13.3 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومعلاقائی خبریںایف آئی اے فیصل آباد نے پرائز بانڈ کی غیر قانونی خرید...

ایف آئی اے فیصل آباد نے پرائز بانڈ کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلئے

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 14 مارچ (اے پی پی):ایف آئی اے فیصل آباد نے پرائز بانڈ کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے فیصل آباد کی ٹیم نے کارروائی کرکے پرائز بانڈ کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث 2 ملزمان محمد شہباز احمد اور محمد احتشام گرفتار کرلئے۔

ملزمان کو چھاپہ مار کاروائی میں الحلال اڈا سرگودھا روڈ فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان پرائز بانڈز کی غیر قانونی خریدوفروخت میں ملوث پائے گئے۔چھاپہ مار کاروائی میں ملزمان سے 17 لاکھ روپے سے زائد کی مالیت کے پرائز بانڈز برآمد ہوئے ۔ملزمان سے 66 لاکھ پاکستانی روپے بھی برآمد ہوئے ۔

- Advertisement -

ملزمان برآمد شدہ رقم اور پرائز بانڈز کے حوالے سے تسلی بخش جواب نہ دے سکے ۔ملزمان سے موبائل فون ، سیل پرچیز ریکارڈ اور دیگر شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ،ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572824

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں