اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):ایف آئی اے نے ملک کے مختلف حصوں میں مختلف کارروائیوں میں ہنڈی حوالہ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان جمال ،ذیشان ، آصف ، محمد سعید اور محمد شاہ کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے پاکستانی کرنسی اور ہنڈی حوالہ سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لئے ۔
ملزم بغیر لائسنس کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھا۔ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے بھی حکام کو شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کر لیا ۔آلعمران ٹریڈ اینڈ ٹیکنیکل سنٹر سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان بغیر لائسنس شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کے نام پر بھاری رقوم وصول کر رہے تھا ۔ ملزمان کے قبضے سے 7 پاسپورٹس اور متعدد سفری دستاویزات برآمد کر لیں ۔
ملزمان سادہ لوح شہریوں سے دبئی، سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں ملازمت کا جھانسہ دے کر پاسپورٹس وصول کر رہے تھے۔دوسری کاروائی میں ملزم محمد بلال کو اوکاڑہ سے گرفتار کیا گیا۔ملزم نے شہری کو غیر قانونی طور پر سعودی عرب ملازمت کا جھانسہ دے کر 2 لاکھ 45 ہزار روپے ہتھیائے۔ملزم پیسے وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔
ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل سرگودھا نے ملزم عبدالواحد کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا ۔ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے۔ملزم نے متاثرہ کو کوریا بھجوانے کی آڑ میں 3 لاکھ روپے بٹورے۔