ایف آئی اے کا انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈائون جاری

لاہور۔29جنوری (اے پی پی):فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور زون نے انسانی سمگلرز اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران ایک اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث محمد ساجد کو گرفتار کیا گیا، ملزم نے ایک شہری کو دبئی ملازمت ویزہ فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر6 لاکھ روپے وصول کیے،ملزم شہری کو بیرون ملک بھجوانے …

لاہور۔29جنوری (اے پی پی):فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور زون نے انسانی سمگلرز اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران ایک اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث محمد ساجد کو گرفتار کیا گیا، ملزم نے ایک شہری کو دبئی ملازمت ویزہ فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر6 لاکھ روپے وصول کیے،ملزم شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور رقم ہتھیانے کے بعد روپوش ہو گیا تھا، جسے بعد ازاں خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔ایف آئی اے نے گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

مزید خبریں