ایف آئی اے کرائم سرکل ہزارہ کی ہری پور میں کارروائی، انسانی سمگلرز کا مرکزی سہولت کار گرفتار

156
F.I.A
F.I.A

ہری پور۔ 30 جنوری (اے پی پی):ایف آئی اے کرائم سرکل ہزارہ نے ہری پور میں انسانی سمگلرز کے مرکزی سہولت کار کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ ملزم محمد شہزاد نے شکایت کنندہ کو ترکیہ میں تشدد کا نشانہ بنایا تھا تاکہ یہ انسانی سمگلرز کو مزید رقم ادا کرے۔

ملزم کے موبائل ڈیٹا سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ دیگر انسانی سمگلر زاہد خان کے ساتھ مستقل رابطہ میں ہے۔ ایف آئی اے حکام نے کہا کہ گرفتار ملزم رقم حاصل کرنے میں انسانی سمگلرز کو بھرپور مدد فراہم کرتا تھا۔