واشنگٹن ،امریکی مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر دریا میں گرگیا،امدادی کارروائیاں جاری

واشنگٹن ۔30جنوری (اے پی پی):امریکا کے دارالحکو مت واشنگٹن کے ایئر پورٹ کے قریب مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرانے کے بعد دریا میں گرگیا ،فوری طور پر ہلاکتوں بارے اطلاع نہیں ملی ۔اے پی کے مطابق مطابق فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرانے کے بعد مسافر طیارہ پوٹومیک دریا میں گر گیا جس کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔امریکن ایئر لائنز کی پرواز یو ایل 5432 …

واشنگٹن ۔30جنوری (اے پی پی):امریکا کے دارالحکو مت واشنگٹن کے ایئر پورٹ کے قریب مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرانے کے بعد دریا میں گرگیا ،فوری طور پر ہلاکتوں بارے اطلاع نہیں ملی ۔اے پی کے مطابق مطابق فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرانے کے بعد مسافر طیارہ پوٹومیک دریا میں گر گیا جس کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔امریکن ایئر لائنز کی پرواز یو ایل 5432 کینساس کے شہر وکیٹا سے واشنگٹن پہنچی تھی،اس میں 60 افراد جبکہ ہیلی کا پٹر میں عملے کے 4 افراد سوار تھے،

تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی ۔حادثے کے بعد ریگن نیشنل ایئر پورٹ پر تمام پروازیں معطل کر دی گئیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فضائی حادثے سے آگاہ کر دیا گیا ۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فضائی حادثے سے متعلق صورتِ حال کی نگرانی کر رہا ہوں۔