وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا شاہ روان خان کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا شاہ روان خان کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے انجینئر شکیل احمد خان، ڈائریکٹر وفاقی وزیر انجینئر محمد عارف روان اور ایڈووکیٹ وقار احمد روان کے والد شاہ روان خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
بدھ کو وزارت امور کشمیر وگلگت بلتستان سے جاری بیان کے مطابق مرحوم شاہ روان خان سابق رکن ضلع کونسل اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما آفریں خان، بخت روخان اور الحاج عبدالرشید خان کے بھائی تھے۔
اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہ روان خان کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک اور صدمہ پہنچانے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
انجینئر امیر مقام نے مرحوم کے لیے مغفرت، بلندیٔ درجات اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔






