ایف آئی اے کےانٹرپول کی بڑی کارروائی، مطلوب اشتہاری ملزم دبئی سے گرفتار

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کے این سی بی انٹرپول نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے فراڈ اور دھوکہ دہی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم محمد اسد اللہ کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کو یو اے ای میں گرفتار کرنے کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے …

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کے این سی بی انٹرپول نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے فراڈ اور دھوکہ دہی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم محمد اسد اللہ کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لیا ہے۔

ملزم کو یو اے ای میں گرفتار کرنے کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کر رکھا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد اسد اللہ سال 2023 سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لئے پنجاب پولیس کے حکام کے حوالے کر دیا ہے۔