ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 30اپریل2019 ء تک توسیع کردی

59

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اتوارکو ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 30اپریل2019 ء تک توسیع کردی ہے، ایف بی آر کی جانب سے اتوار کو جاری پریس ریلیز کے مطابق کمپنیوں، انفرادی اور ایسوسی ایشن آف پرسنز کے لئے ٹیکس سال 2018 ء کیلئے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ کو 30اپریل تک توسیع دی گئی ہے، ایف بی آر نے مختلف تجارتی تنظیموں اور ٹیکس نادہندگان کے مطالبہ کے پیش نظرگوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف بی آر نے ایسے تمام افراد کو ہدایت کی ہے جنہوں نے ابھی تک اپنے گوشوارے جمع نہیں کرائے ان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف بی آر نے ایسے تمام افراد جو گوشوارے جمع کرانے کے اہل ہیں لیکن مقررہ تاریخ تک اپنے گوشوارے جمع نہیں کرائیں گے تو ان کے خلاف جامع حکمت عملی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔