ایف بی آر کو گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیکسوں کی مد میں 3.829 ٹریلین روپے کی وصولی

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیکسوں کی مد میں 3.829 ٹریلین روپے کی وصولی ہوئی۔ وزارت خزانہ کی دستاویزات کے مطابق مالی سال 2018-19ءکے دوران ایف بی آر کو براہ راست ٹیکسوں کی مد میں 1.445 ٹریلین روپے ملے جبکہ بلواسطہ ٹیکسوں کی مد میں محصولات کا حجم 2.383 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا۔کسٹم ڈیوٹی …

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیکسوں کی مد میں 3.829 ٹریلین روپے کی وصولی ہوئی۔ وزارت خزانہ کی دستاویزات کے مطابق مالی سال 2018-19ءکے دوران ایف بی آر کو براہ راست ٹیکسوں کی مد میں 1.445 ٹریلین روپے ملے جبکہ بلواسطہ ٹیکسوں کی مد میں محصولات کا حجم 2.383 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا۔کسٹم ڈیوٹی کی مد میں ایف بی آر کوموصول شدہ وصولیوں کا حجم 6.85 کھرب روپے ریکارڈ کیا گیاہے۔ اسی طرح سیلز ٹیکس کی مد میں محصولات کا حجم 14.64 کھرب روپے ریکارڈ کیا گیاہے۔

مزید خبریں