پنجاب بھرمیں 1418ٹریفک حادثات میں 15افراد جاں بحق1670زخمی ہوگئے
پنجاب بھرمیں 1418ٹریفک حادثات میں 15افراد جاں بحق1670زخمی ہوگئے

مزید خبریں
لاہور۔4جولائی (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1418ٹریفک حادثات میں 15افراد جاں بحق1670زخمی ہوگئے ۔
ترجمان ریسکیو1122کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1418ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 744افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔926معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (80فیصد)موٹر سائیکلوں کی ہے۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 943ڈرائیوز،65کم عمرڈرائیور، 563مسافراور179پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔
اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ253ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت306متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد104حادثات میں 124متاثرین کے ساتھ دوسر ے گوجرانوالہ72حادثات میں 82متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کے کل1685متاثرین میں 1367مرد اور318خواتین شامل ہیں۔
حادثات میں 1576موٹرسائیکل،103آٹورکشے،149کاریں،36وین،08مسافر بسیں،46ٹرک اور72دوسری اقسام کی گاڑیاں متاثر ہوئیں۔







