ایف بی آر کی ان لینڈ ریونیو ٹیم نے واہ کینٹ میں نان اینٹی گریٹڈ پی او ایس رسیدیں جاری کرنے پر دو معروف شاپنگ مالز کو سیل کر دیا

102
FBR
FBR

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو کی ٹیم نے واہ کینٹ کی حدود میں نان اینٹی گریٹڈ پی او ایس رسیدیں جاری کرنے پر دو معروف شاپنگ مالز کی حدود کو سیل کر دیا۔

ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو احسن جمیل اور ان کی ٹیم نے واہ کینٹ کی حدود میں نان اینٹی گریٹڈ پی او ایس رسیدیں جاری کرنے پر دو معروف شاپنگ مالز کی حدود کو سیل کر دیا، دونوں کاروبار ایف بی آر کے پی او ایس نظام سے مربوط تھے تاہم وہ صارفین کو نان پی او ایس رسیدیں جاری کر رہے تھے۔

شاپنگ مالز کی حدود کو سیل کرنے کے احکامات چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ٹیکس ہائوس راولپنڈی نے جاری کئے تھے۔ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو نے ٹیکس کی تعمیل کیلئے تمام کوششوں کو بروئے کار لانے کا عزم کرتے ہوئے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ نان پی او ایس رسید جاری ہونے کی صورت میں ایف بی آر کے ٹیکس آسان ایپ کے ذریعہ فوری طور پر ایف بی آر کے حکام کو آگاہ کریں۔