آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ، ویسٹ انڈیز نے سکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

پوچیفسٹروم۔24جنوری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے سکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، سکاٹ لینڈ انڈر 19 کا 206 رنز کا ہدف ویسٹ انڈیز نے 36ویں اوور میں 5وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا، جیول اینڈریو کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ بدھ کے روز پوچیفسٹروم میں کھیلے گئے آئی سی سی انڈر 19 ون ڈے ورلڈ …

پوچیفسٹروم۔24جنوری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے سکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، سکاٹ لینڈ انڈر 19 کا 206 رنز کا ہدف ویسٹ انڈیز نے 36ویں اوور میں 5وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا، جیول اینڈریو کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

بدھ کے روز پوچیفسٹروم میں کھیلے گئے آئی سی سی انڈر 19 ون ڈے ورلڈ کپ کے 13ویں میچ میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے، اوپننگ جوڑی جیمی ڈنک اور آدی ہیج نے 89 رنز کی بہترین شراکت قائم کی، ڈنک 57 اور ہیج 32 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، ایلس پرائس 31، بہادر عیسی خیل 19 اور راورد میکلن ٹائر 17 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے لسائی تھورنے نے 4 وکٹیں حاصل کیں، نیتھن سیلے نے دو اور نیتھن ایڈورڈ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز انڈر 19 نے سکاٹ لینڈ کا 206 رنز کا ہدف 35.1 اوورز میں باآسانی پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جیول اینڈریو نے 64 اور نیتھن ایڈورڈ نے 27 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، کپتان سٹیفن پاسکل 26 اور ماوندرا ڈنڈیال 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سکاٹ لینڈ کی طرف سے میک لنٹائر، قاسم خان، لوگان اور ابراہیم فیصل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔