ڈیرہ اسماعیل خان ۔ 19 جنوری (اے پی پی):ایف سی کے پی(ساؤتھ)کی جانب سے دشکہ اور ابا خیل کے عارضی بے گھر افراد میں مفت راشن کی تقسیم کی تقریب میں مقامی کمانڈر، تحصیلدار، محرر اور مکین کے مشران نے شرکت کی ۔
ایف سی کے پی(ساؤتھ)کی جانب سے دشکہ اور ابا خیل کے عارضی بے گھر افراد میں مفت راشن کی تقسیم کی گئی،راشن کی تقسیم کا انعقاد مکین سینٹرل لائبریری میں ہواجس میں178خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا،
تقریب میں مقامی کمانڈر، تحصیلدار، محرر اور مکین کے مشران نے شرکت کی۔مقامی افراد نے راشن ملنے پر خوشی اور امن کے قیام کےلئے پاک فوج کو اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی،ایف سی کے پی (ساؤتھ)اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو بھرپور سراہا گیا ، تقریب کے اختتام پر امن و خوشحالی کےلئے خصوصی دعا کی گئی ۔