ایف سی ہیڈ کوارٹرز میں میں بھرتی کیلئے فزیکل ٹیسٹ دوسرے روز بھی جاری رہا

157
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

مانسہرہ ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد ایاز اور ریجنل ڈائریکٹر آپریشن نارتھ ریجن ارشد اقبال کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی کی ہدایت پر اوگی ایف سی ہیڈ کوارٹر میں ایف سی کی بھرتی کیلئے فزیکل ٹیسٹ کے موقع پر ریسکیو 1122 اوگی کی جانب سے خصوصی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔

aریسکیو 1122 کے اہلکار نے فزیکل ٹیسٹ کے دوران رننگ میں سانس پھولنے اور بے ہوش ہونے والے کنڈیڈیٹس کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کیں۔ مجموعی طور پر 30 امیدواروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔اس موقع پر ایف سی کی انتظامیہ نے ریسکیو 1122 اوگی کی کارکردگی اور پیشہ وارانہ انداز میں مسلسل ڈیوٹی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی اسی جذبہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔