ایف پی سی سی آئی خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے کوشاں ہے،، ، معصومہ سبطین

95
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 29 جنوری(اے پی پی)وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی )کی نائب صدر معصومہ سبطین نے کہا ہے کہ وفاقی چیمبر خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے کوشاں ہے اور اس ضمن میں ہر ادارے سے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ معاشی سرگرمیوں میں خواتین کی بھرپورشمولیت ترقی کیلئے ضروری ہے جس کیلئے حکومتی اور غیر حکومتی اداروں سے رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو زیادہ محنت کے باوجود مردوں کے مقابلے میں کم معاوضہ دیا جاتا ہے جس سے انکی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔انھوںنے یہ بات خواتین کی معیشت میں شمولیت کے موضوع پر منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔