ایف پی سی سی آئی کانیوآن لائن فیڈ بیک پورٹل کے حوالے سے خصوصی سیمینار 6ستمبر کو ہو گا

158
FPCCI
ایف پی سی سی آئی کانیوآن لائن فیڈ بیک پورٹل کے حوالے سے خصوصی سیمینار 6ستمبر کو ہو گا

لاہور۔4ستمبر (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)ریجنل آفس لاہور میں ٹیوٹا انیشیٹیوز اینڈ لانچ آف دی ٹیوٹا نیو آن لائن فیڈ بیک پورٹل کے حوالے سے خصوصی سیمینار جمعہ 6ستمبرکومنعقد ہو گا،جس کے مہمان خصوصی ٹیوٹا کے چیئرمین بریگیڈیئر (ر)محمد ساجد کھوکھر ہوں گے۔

تقریب سے ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز بھی خطاب کریں گے۔تمام ٹریڈ باڈیزاور ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹس کے عہدیدارخصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ اس موقع پر ذکی اعجاز نے کہاکہ انڈسٹری کی ضرورت کے مطابق ٹرینڈلیبر کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے ایف پی سی سی آئی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔