ایف پی سی سی آئی کا وفد جلد آذربائیجان کا دورہ کرے گا،عبدالرﺅف عالم

112
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عبدالرﺅف عالم نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کا ایک وفد جلد آذربائیجان کا دورہ کرکے دونوں ممالک کے مابین تجارت میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لے گا اور انہیں دور کرنے کےلئے دونوں ممالک کی حکومتوں کو سفارشات بھی پیش کی جائیںگی۔ انہوں نے یہ بات آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین برادرانہ تعلقات کے باوجود تجارت صلاحیت سے بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تیل، گیس، ٹیکسٹائل اور دیگر شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں جبکہ ہم برادر اسلامی ملک کے صدر اور وزیر دفاع کے دورے کے منتظر ہیں جو چند ماہ میں متوقع ہے۔