ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر عاطف اکرام شیخ نے ہفتہ کو کاروباری برادری سے بات چیت

اسلام آباد ۔20 اکتوبر(اے پی پی) فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی(ایف پی سی سی آئی) کے قائم مقام صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیںاور ملک بھر کی کاروباری برادری وزیر اعظم عمران خان کے ایجنڈے کی غیر مشروط حمایت کرتی ہے اور پاکستان کی تقدیر بدلنے کیلئے ان سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔حکومت کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی اصلاحات سے ملکی معیشت میں انقلاب آ جائے گا۔ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر عاطف اکرام شیخ نے ہفتہ کو کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو ترقی یافتہ، پر امن اورباعزت ملک بنانے کے لئے پر عزم ہیں اور کاروباری برادری نے ان سے بڑی توقعات وابستہ کر رکھی ہیں۔