31.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومعلاقائی خبریںایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی اور کمرشل مارکیٹس میں تجاوزات...

ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی اور کمرشل مارکیٹس میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 10 مئی (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمدآصف چوہدری کی ہدایت پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی اور کمرشل مارکیٹس میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گلستان کالونی اور گلفشاں کالونی کے مختلف بازاروں سے تجاوزات کا صفایا کر دیا اور تجاوزات میں استعمال ہونے والا سامان قبضہ میں لیکر قصور وار آٹھ دکانداروں کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھجوا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون جنید حسن منج کی زیرنگرانی اسٹیٹ آفیسر منیب اسلم رندھاوا کی سرپرستی میں ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے آپریشن کر کے گلستان کالونی میں اکبر چوک جبکہ گلفشاں کالونی کے مین بازار میں دکانداروں کی طرف سے قائم کی گئی تجاوزات کا خاتمہ کر دیا اور تجاوزات میں استعمال ہونے والا کاروباری سامان اٹھا کر قبضہ میں لے لیا گیا۔ قصور وار آٹھ دکانداروں کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھجوا دیئے۔

- Advertisement -

دکانداروں کو انتباہ کیا گیا ہے کہ وہ دکانوں کی حدود سے تجاوز کرنے سے گریز کریں اور کاروباری سامان رکھ کر سٹرکوں اور عوامی راستوں کو بند نہ کیا جائے بصورت دیگر باز نہ آنے والے دکانداروں کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کرائے جاسکتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595346

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں