ایلمنیٹر ون میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیٹرز منگل کو مد مقابل ہونگے

65

لاہور ۔ 19 مارچ (اے پی پی)پی ایس ایل ایلمنیٹر ون میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سمی اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ایلمنیڑون کے میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں۔ دونوں کپتانوں نے کہا ہے کہ انکی ٹیم ایلمنیٹر ون میچ میں کامیابی کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا دے گی۔ اس اعتبار سے توقع کی جارہی ہے کہ شائقین کرکٹ کو دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔