اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):ایلومینیم درآمدات میں اکتوبر 2024 کے دوران 6.97 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائےشماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 3.69 ارب روپے تک کم ہو گئی جبکہ اکتوبر 2023 میں درآمدات کا حجم 3.98 ارب روپے رہا تھا۔
اس طرح اکتوبر 2023 کے مقابلہ میں اکتوبر 2024 کے دوران ایلومینیم کی قومی درآمدات میں 0.29 ارب روپے یعنی 7 فیصدکمی ریکارڈکی گئی ہے۔