قازقستان کی نامور ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ ایلینا ریباکینا ،امریکی فورتھ سیڈڈ ٹینس سٹار کوکوگف اورچین کی کوالیفائر کھلاڑی ژینگ کن وین اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت یو ایس اوپن ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ6 گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح پولینڈ کی ٹینس سٹار آئیگا سویٹیک پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔
ایلینا ریباکینا، کوکوگف اور ژینگ کن وین یو ایس اوپن ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں داخل

مزید خبریں
نیویارک۔8ستمبر (اے پی پی):قازقستان کی نامور ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ ایلینا ریباکینا ،امریکی فورتھ سیڈڈ ٹینس سٹار کوکوگف اورچین کی کوالیفائر کھلاڑی ژینگ کن وین اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت یو ایس اوپن ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ6 گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح پولینڈ کی ٹینس سٹار آئیگا سویٹیک پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔
بی بی سی کے مطابق رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں، جس میں شائقین ٹینس کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔آرتھر ایش سٹیڈیم میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 میچ میں 27 سالہ قازقستان کی ایلینا ریباکینا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح 28 سالہ جاپانی حریف کھلاڑی نائومی اوساکا کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 4-6 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کی،امریکا کی 22 سالہ نامور ٹینس سٹار کوکو گف نے بھی ٹاپ 16رکاوٹ عبور کرلی ، انہوں نے ویمنز سنگلز کے پری کوارٹر فائنل میچ میں ہم وطن حریف کھلاڑی آئیوا جووچ کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 4-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ایک اور میچ میں چین کی کوالیفائر کھلاڑی ژینگ کن وین نے 6 گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح پولینڈ کی ٹینس سٹار آئیگا سویٹیک کو اپ سیٹ شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر کر دیا۔23 سالہ چینی کھلاڑی ژینگ کن وین نے آئیگا سویٹیک کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 3-6 سے شکست دی۔







