برسبین۔8جنوری (اے پی پی):قزاخستان کی نامور ٹینس سٹار ایلینا ریباکینا نے بیلاروس کی نامور ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا کو شکست دے کر ڈبلیوٹی اے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔ 26 سالہ ایلینا ریبا کینا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ بیلاروس کی حریف کھلاڑی 25 سالہ آریانا سبالینکا کو شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔
رواں سال کا پہلا ڈبلیو ٹی اے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلیا کے مشہور شہر برسبین میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ کوئنز لینڈ ٹینس سنٹر کے ہارڈ کورٹ پر کھیلے گئے
ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں قزاخستان کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ ایلینا ریباکینا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیلاروس کی نامور ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 3-6سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ایلینا ریبا کینا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف بیلاروس کی عالمی نمبر دو آریا نا سبالینکا کو صرف 70 منٹ میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ یہ ایلینا ریبا کینا کے ٹینس کیریئر کا چھٹا ڈبلیو ٹی اےٹائٹل ہے۔