ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والوںکے لئے قومی اسمبلی میں فاتحہ خوانی

84

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) قومی اسمبلی میں ایل او سی پر بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے افراد’ رکن قومی اسمبلی عامر طلال’ سابق کرکٹر عبدالقادر’ اداکار عابد علی اور دیگر واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے کہنے پر مولانا عبدالاکبر چترالی نے ایل او سی پر بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے افراد ‘ رکن قومی اسمبلی عامر طلال کی والدہ اور سابق رکن اسمبلی عاشق گوپانگ کی اہلیہ’ سابق کرکٹر عبدالقادر ‘ اداکار عابد علی’ کوہستان میں لکڑی کا پل ٹوٹنے سے جاں بحق ہونے والے 24 افراد اور بلوچستان میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کرائی۔