ایل او سی کے دورے کی خصوصی دعوت پر بھارت کی خاموشی سے بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ثابت ہو گیا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفراء اور ہائی کمشنرز کو منگل کو کنٹرول لائن کے نوسہری، شاہ کوٹ اور جوڑا سیکٹرز کادورہ کرایا گیا،اس دورے میں غیرملکی سفیروں کوبھارتی آرمی چیف کا ایل او سی پر مبینہ کیمپس تباہ کرنے کا جھوٹا دعوی دنیا کے سامنے بے نقاب کردیاگیا۔وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیاء و سارک ڈاکٹر محمد فیصل بھی غیر …

اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفراء اور ہائی کمشنرز کو منگل کو کنٹرول لائن کے نوسہری، شاہ کوٹ اور جوڑا سیکٹرز کادورہ کرایا گیا،اس دورے میں غیرملکی سفیروں کوبھارتی آرمی چیف کا ایل او سی پر مبینہ کیمپس تباہ کرنے کا جھوٹا دعوی دنیا کے سامنے بے نقاب کردیاگیا۔وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیاء و سارک ڈاکٹر محمد فیصل بھی غیر ملکی سفراء کے ہمراہ تھے۔بھارتی ناظم الامور گوروو اہلووالیا کو بھی ایل او سی کے دورے کی خصوصی دعوت دے دی گئی تھی تاہم بھارتی حکومت یا ہائی کمیشن نے دعوت پر کوئی جواب نہیں دیا اور خاموشی اختیار کر لی جس سے بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ثابت ہو گیا۔پاکستان میں متعین بھارتی ناظم الامور گورو اہلووالیا ایل او سی کے دورے پر نہیں گئے۔وزارت خارجہ کے ڈی جی جنوبی ایشیاء و سارک ڈاکٹر محمد فیصل جو غیر ملکی سفرا کے ہمراہ تھے، نے بعد ازاں اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا دعوی، دعوی ہی رہ گیا، بھارت کا کوئی سفارتکار ایل او سی کے دورے پر ہمارے ساتھ نہیں گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے دعوی کردہ لانچنگ پیڈز کے کوآرڈینیٹس بھی فراہم نہیں کیے۔ترجمان نے کہا کہ غیر ملکی سفراء ، ہائی کمشنرز کو ایل او سی کے نوسہری، شاہ کوٹ اور جوڑا سیکٹرز لے جایا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی فورسز نے 19 اور 20 اکتوبر کو ایل او سی پر شہری آبادی کو بھاری توپخانہ سے نشانہ بنایا تھا۔اس اشتعال انگیزی میں ایک فوجی جوان سمیت 6 شہری شہید ہوئے۔ واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے مبینہ طور پر 3 دہشتگرد کیمپس تباہ کرنے کا جھوٹا دعوی کیا تھا جبکہ پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے بھارت کو دعوی سچ ثابت کرنے کا کھلا چیلنج دیا تھا۔