ایل این جی سے چینی سکینڈل تک جن صاحب کی وارداتوں کا سلسلہ دراز ہے وہ قوم کو بھاشن دے رہے ہیں، چینی کمیشن نے بھی پانامہ جے آئی ٹی کی طرح موصوف کی وارداتوں سے پردہ اٹھایا ہے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا شاہد خاقان عباسی کی گفتگو پر ردعمل

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ایل این جی سے چینی سکینڈل تک جن صاحب کی وارداتوں کا سلسلہ دراز ہے وہ قوم کو بھاشن دے رہے ہیں، چینی کمیشن نے بھی پانامہ جے آئی ٹی کی طرح موصوف کی وارداتوں سے پردہ اٹھایا ہے۔ شاہد خاقان عباسی کی گفتگو پر پارٹی ردعمل میں انہوں نے کہا کہ پانامہ …

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ایل این جی سے چینی سکینڈل تک جن صاحب کی وارداتوں کا سلسلہ دراز ہے وہ قوم کو بھاشن دے رہے ہیں، چینی کمیشن نے بھی پانامہ جے آئی ٹی کی طرح موصوف کی وارداتوں سے پردہ اٹھایا ہے۔ شاہد خاقان عباسی کی گفتگو پر پارٹی ردعمل میں انہوں نے کہا کہ پانامہ والوں سے کوئی جواب بن پڑا نہ چینی اور ایل این جی والوں کے پاس اپنی صفائی میں کہنے کو کچھ ہے۔ مراد سعید نے کہا کہ عباسی صاحب شاید بھول گئے کہ پاکستان تبدیل ہوچکا ہے اور وارداتیں چھپانے کا زمانہ گزر گیا ہے، اب رپورٹیں چھپانے کا نہیں قوم کو سچ بتانے کا زمانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی کمیشن نے قوم کو بتایا عباسی صاحب کیسے شریفوں کے مفادات کی نگہبانی کرتے رہے، ادھر سندھ میں مراد علی شاہ زرداریوں کی ملوں کو نوازتے رہے۔ مراد سعید نے کہا کہ عمران خان کی پہلی اور آخری ترجیح عوام اور عوامی مفادات کا تحفظ ہے، جس جس نے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا اس کا محاسبہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عباسی صاحب ایل این جی کا ہی نہیں چینی کا بھی جواب دیں گے۔