ایل پی جی کی پیداوارمیں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 12.40 فیصد اضافہ

101
Pakistan Bureau of Statistics

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):ملک میں ایل پی جی کی پیداوارمیں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12.40 فیصد اضافہ ہوا۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں ایل پی جی کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر12.40 فیصد اورستمبرکے مہینہ میں ماہانہ بنیادوں پر23.72 فیصدکی نموہوئی ۔ جولائی سے لیکرستمبر2021 تک کی مدت میں ملک میں 226,925000 لیٹرایل پی جی کی پیداوارریکارڈکی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12.40فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 201,892000 لیٹرایل پی جی کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔ ستمبر2021 میں ملک میں 78,033000 لیٹرایل پی جی کی پیداوارریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال ستمبر کے 63,074000 لیٹرپیداوارکے مقابلہ میں 23.72 فیصدزیادہ ہے۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں مجموعی طورپر5.15 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔\395