لاہور۔27 جولائی(اے پی پی )ایل ڈبلیوایم سی کی جانب سے انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے خصوصی صفائی آگاہی مہم کاا نعقاداللہ ہو چوک جوہرٹاو¿ن میں کیا گیا۔آگاہی مہم کے انعقاد کا مقصد شہریوں میں انسدادِڈینگی بالخصوص ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کے لیے ضروری حفاظتی تدابیر اور عملی اقدامات پرآگاہی و رہنمائی دینا تھا۔آگاہی مہم کی قیادت رہنما تحریک انصاف اعجازا حمد چوہدری نے کی۔اس موقع پر ایم ڈی ایل …
ایل ڈبلیوایم سی کے زیرِ اہتمام ِ اینٹی ڈینگی کے حوالے سے خصوصی صفائی آگاہی مہم کا انعقاد

مزید خبریں
لاہور۔27 جولائی(اے پی پی )ایل ڈبلیوایم سی کی جانب سے انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے خصوصی صفائی آگاہی مہم کاا نعقاداللہ ہو چوک جوہرٹاو¿ن میں کیا گیا۔آگاہی مہم کے انعقاد کا مقصد شہریوں میں انسدادِڈینگی بالخصوص ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کے لیے ضروری حفاظتی تدابیر اور عملی اقدامات پرآگاہی و رہنمائی دینا تھا۔آگاہی مہم کی قیادت رہنما تحریک انصاف اعجازا حمد چوہدری نے کی۔اس موقع پر ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی محمد اجمل بھٹی، جی ایم آپریشن سہیل انور ملک اور سربراہ کمیونیکیشن جمیل خاور سمیت دیگرافسران،سوشل موبالئیزرزاور ورکرز نے بھر پور شرکت کی۔ آگاہی مہم میں اللہ ہو چوک پر صفائی آگاہی کیمپ بھی لگائے گئے جہاں لوگوں کو ڈینگی سے بچاو¿ کے لیے احتیاطی تدابیر پر بریف کیا گیا اور علاقہ مکینوں، دوکانداروں سمیت شہریوں میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔بعد ازاں اللہ ہو چوک پر خصوصی صفائی آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں تمام تر شرکا ءنے شرکت کی۔ اس موقع پر رہنما تحریک انصاف اعجاز احمدچوہدری کا کہنا تھا کہ لاہور ویسٹ مینجمٹ کمپنی کی کارکردگی قابل تعریف ہے مگر شہریوں کے مثبت تعاون کے بغیر صفائی ستھرائی کو قائم رکھنا مشکل ہے۔ مزید برآں انکا کہنا تھا کہ اینٹی ڈینگی، مون سون سیزن اور خصوصی طور پر صفائی ستھرائی کے حوالے سے آگاہی سرگرمیوں کا انعقا د نہایت مفید عمل ہے اس سے شہریوں میں بیداری شعور کو اجاگر کرنے میں خاطر خواہ مدد حاصل ہوگی۔ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی محمد اجمل بھٹی کا کہنا تھا کہ شہریوں کا تعاون شہر کی صفائی قائم رکھنے میں کلیدی کردار رکھتا ہے اور میری تمام اہل لاہور سے گزارش ہے کہ وہ لاہور شہر میں صفائی قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں اورکوڑا کرکٹ جگہ جگہ پھینکنے سے اجتناب کریں۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی جمیل خاور کا کہنا تھا کہ محکمے کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لئے ہیلپ لائن 1139اور موبائل ایپلیکیشن کلین لاہور بھی متعارف کرا دی گئی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صفائی سے متعلق اپنی شکایات کا بر وقت اندراج کرا سکتے ہیں۔








