ایل ڈی اے ٹائون پلاننگ ونگ غیرقانونی کمرشل عمارتوں اورکمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے26 املاک سربمہرکر دیں
ایل ڈی اے غیرقانونی کمرشل عمارتوں، فیس نادہندگان کے خلاف متحرک
لاہور۔7اکتوبر (اے پی پی):ایل ڈی اے ٹائون پلاننگ ونگ غیرقانونی کمرشل عمارتوں اورکمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے26 املاک سربمہرکر دیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ اور علامہ اقبال ٹائون میں آپریشن کیا۔ ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران گلبرگ میں15 املاک اور علامہ اقبال ٹائون میں 6 املاک سیل کر دیں۔
غیرقانونی کمرشل استعمال پر سبزہ زار میں 5 املاک سربمہر کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،آٹو ورکشاپ، فوڈ پوائنٹ، سیلون، ورکشاپ، شو روم، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن چیف ٹائون پلانر ون اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔ ڈ ی جی ایل ڈ ی اے کی ہدایت پر غیرقانونی کمرشل عمارتوں،کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔









