لاہور۔23مئی (اے پی پی):لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے )کی ٹریفک انجینئرنگ اور ٹرانسپورٹ پلاننگ ایجنسی)ٹیپا)انفورسمنٹ ونگ نے جمعرات کے روز رائے ونڈ روڈ پر کارروائی کرکے دو درجن سے زائد املاک سے غیرقانونی سائن بورڈز ہٹا دیئے۔عملے نے آپریشن کے دوران اڈہ پلاٹ سے قزلباش چوک تک املاک سے غیر قانونی سائن بورڈز ہٹا دیئے،ان املاک میں معروف سٹورز،موٹر شاپ،تکہ شاپ، نجی ہسپتال اور بیکریز شامل ہیں۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین کی نگرانی میں آپریشن ڈائریکٹر انفورسمنٹ ٹیپا ٹو جواد کامران نے کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر پارکنگ کی جگہ پر تجاوزات بنانے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔