33.8 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںایل ڈی اے کی غیرقانونی تعمیرات،کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف کارروائیاں...

ایل ڈی اے کی غیرقانونی تعمیرات،کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف کارروائیاں جاری ،املاک سربمہر

- Advertisement -

لاہور۔28اپریل (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق کی ہدایات پرٹائون پلاننگ ونگ غیرقانونی تعمیرات، غیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک ہے۔ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے 103املاک سربمہرجبکہ متعدد غیرقانونی تعمیرات مسمارکر دیں۔

ٹیموں نے گلبرگ، فیصل ٹائون، وحدت روڈ، سبزہ زار،ملتان روڈ، گجرپورہ، شادمان، شاہ جمال، نیو مسلم ٹاون میں کارروائیاں کیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے ملتان روڈ پر زیر تعمیر غیرقانونی دکانیں اورکمرشل تعمیرات مسمارکر دیں۔وحدت روڈ پر بلڈ نگ پلان کی خلاف ورزی پر زیر تعمیر عمارت مسمار کر دی۔ٹیموں نے کمرشل فیس کی عدم ادائیگی،غیرقانونی کمرشل استعمال پر گلبرگ، فیصل ٹائون میں 37گجرپورہ، شادمان، شاہ جمال، نیو مسلم ٹائون میں 43 املاک سربمہر کر دیں۔

- Advertisement -

ریکوری آپریشن کے دوران وحدت روڈ اور سبزہ زار میں 23 املاک سیل کر دیں۔سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،ریستوران،کیفے،مربل سٹور،کلینک، ورکشاپ، فو ڈ پوائنٹ، دکانیں،دفاتر و دیگر شامل ہیں۔ آپریشن چیف ٹاون پلانر ون اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات،غیرقانونی کمرشل عمارتوں،کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588990

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں