ایل ڈی اے کی غیرقانونی عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں

7

لاہور۔19جون (اے پی پی):ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے95املاک سربمہرکر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے آپریشن کر کے غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرجوہر ٹاون جی تھری بلاک میں35 سے زائد املاک،گلبرگ میں 21املاک سربمہر کر دیں۔ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران وحدت روڈ،سبزہ زار میں 39املاک سیل کر دیں

جن میں نجی سکول،کلینک، کیفے، گراسری سٹور، فوڈ پوائنٹ،سینٹری و الیکٹرک شاپس، ورکشاپ، دکانیں، دفاتر و دیگر شامل ہیں۔ آپریشن چیف ٹاون پلانرون اسد الزمان اور چیف ٹاون پلانر ٹو اظہر علی کی زیر نگرانی کیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر غیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔